قصور(نما ئندہ نوا ئے وقت)پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ تحریک پاکستان کے بعداگر کو ئی سیاسی تحریک چلی ہے تو وہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے جوعمران خان کی بے لوث قیادت میں عوام پچھلے آٹھ مہینوں سےاپنے خون پسینے سے چلارہی ہے اگر کسی کی خام خیالی ہے کہ عوام چھوڑ دیں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا ہم ہر لمحہ عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہارPP175 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مہر لطیف نے لاہور لبرٹی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران کا ہر فیصلہ عوامی مفاد کے لیے ہوتا اور ہمیں اپنے کپتان پر مکمل بھروسہ ہے۔
تاریخ گواہ‘تحریک پاکستان کے بعدصرف حقیقی آزادی کی تحریک چلی:مہرلطیف
Dec 18, 2022