وفاقی حکومت نے مستحکم معیشت کی راہیں ہموار کردی: عارف سندھیلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی جاری جدوجہد کے مثبت و تعمیری نتائج برآمد ہورہے ہیں وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کو بحال اور قومی خوشحالی کی راہیں ہموار کردی ہیں میاں محمد نواز شریف کے ملکی استحکام و ترقی کے ویڑن کو وزیر اعظم میاں محمد شہبا زشریف عملی جامہ پہنارہے ہیں جلد پاکستانکا شمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے جن وسائل سے نوازا ہے ان کا بہترین استعمال ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے اور موجودہ حکومت قومی وسائل کے مثبت و موثر استعمال کی نئی مثال رقم کررہی ہے ۔

تمام شعبے فعال ہیں اورعوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ عسکری اورسیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اور پاکستان کے استحکام و ترقی کی خاطر سرگرم عمل ہے خوشحالی کے اس سفر کو روکنے کی سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن