ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل معاشی بحران کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ اس وقت مہنگائی ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہے۔ تمام ملکی بحرانوں کے ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور موجودہ حکمران ہیں۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔ تب ہی ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔ این اے 156 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمرن خان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جنرل الیکشن میں شکست کھاتے دیکھ کر یہ لوگ الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیںلیکن ان کو الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا میرا دامن صاف ہے‘ کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ کوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
شاہ محمود