اسلام آباد (آئی این پی ) رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سابق آرمی چیف پر مسلسل الزام تراشی جبکہ اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کی منت سماجت کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج کل عمران خان دعوی کررہے ہیں کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، جبکہ آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومتیں کرپشن اسکینڈلز کی زد میں رہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23نمبر اوپر چلا گیا، پھر بھی عمران خان اپنی حکومت کی کرپشن کا دفاع کرتے رہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کرپشن اسکینڈلز کی طویل فہرست موجود ہے،
شیری رحمان