رحیم یار خان: بینظیر پروگرام کے وظیفہ میں کمی کے خلاف خواجہ سرائوں کا مرغا بن کر احتجاج


رحیم یار خان (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی کے خلاف خواجہ سرائوں نے مرغا بن کر احتجاج کیا۔ بینرز اٹھا رکھے تھے۔ خواجہ سرائوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے وظیفے کی رقم 12 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دی ہے۔ 7 ہزار روپے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ 150 سے زائد رجسٹرڈ خواجہ سرائوں میں صرف 15 کو اہل کیا گیا ہے۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو حکومتی امداد نہ پہنچ سکی۔ متاثرین کی مدد کو خواجہ سرا ضرور  پہنچ گئے۔ خواجہ سرا سماجی ورکر آرزو خان نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ سامان تو نہیں‘ لیکن سیلاب متاثرین کیلئے راشن‘ پانی جمع کر لیا ہے۔ دس ہزار آبادی پر مشتمل گائوں کے ملنگ بہن بھائیوں کا گھر بھی سیلاب میں تباہ ہو گیا۔ راشن‘ ٹینٹ نہ ملا‘ اپنی مدد آپ کے تحت سماجی ورکرز نے گھروں کی تعمیر شروع کی‘ لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے کام ادھورا چھوڑنا پڑا۔
خواجہ سرا احتجاج

ای پیپر دی نیشن