لاہور(کلچرل رپورٹر ) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی،معیاری کام میری پہچان ہے اس لئے میں کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کرانے کےلئے پیچھے پیچھے نہیں بھاگتی۔ بڑی اور چھوٹی سکرین پر جتنا بھی کام کیا ہے اسے لگن سے کیا ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گی۔ شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے۔ اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کےساتھ کام کروں گی جن کا سکرپٹ جاندار ہو گا ۔میرے لئے اداکاری کا مارجن ہو گا ۔ وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی اس کےساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔