لاہور(خبرنگار)پی ایچ اے کے زیر اہتمام جیلانی پارک ونٹر فیملی فیسٹیول میں دیسی کشتی دنگل کا انعقاد کیا گیا۔ دنگل میں سیکرٹری ہاوسنگ احمد مستجاب کرامت،چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید،اسٹیشن کمانڈر ندیم خان، چیئرمین پاکستان دیسی کشتی فیڈریشن ندیم پہلوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دنگل میں ٹائٹل کشتی رستم لاہور طیب رضا اعوان پہلوان اوربھورا پہلوان رستم شیخوپورہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔دنگل رستم لاہور طیب رضا اعوان پہلوان نے اپنے نام کیا۔ دنگل میں پنجابی بھنگڑے سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔دنگل میں 25 کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑوں نے حصہ لیا۔ دنگل میں جیتے والے دنگل میں ٹائٹل کشتی رستم لاہور کو 3 لاکھ کا نقد انعام اور پہلوانی کانشان گرز بھی دیا گیا۔ سیکرٹری ہاوسنگ احمد مستجاب کرامت نے کہا کہ دنگل اور پہلوان ہمیشہ سے لاہور کی ثقافت کا اہم حصہ رہے ہیں۔ دیسی کشتی دنگل پنجاب کی ثقافت کی ایک اہم مثال ہے۔
چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ برصغیر میں ریسلنگ کی ایک مشہور اور روایتی قسم کا نام پہلوانی ہے۔ دیسی کشتی دنگل ونٹر فیسٹیول کا حصہ ہے۔ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کہا کہ ونٹر فیسٹیول میں لاکھوں افراد کو سیرو تفریح کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔