300رنز زیادہ نہ کم ‘پچ پر چوتھی اننگز مشکل ہوگی : نعمان علی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر نعمان علی نے کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن باﺅلنگ کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی پچ پر چوتھی اننگز مشکل ہوگی۔ 300 رنز زیادہ ہیں اور نہ ہی کم۔ دوسرے روز ابرار اور وہ اٹیک کریں گے، پچ سلو ہے لیکن بال سپن ہو رہی ہے۔ ابرار وکٹ لے گا تو پریشر پڑے گا اور انہیں بھی وکٹ ملے گی، کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کو برتری لینے نہ دیں۔ اندازہ ہے انگلینڈ کے بیٹر بے خوف ہو کر کھیلتے ہیں،آج کا پہلا سیشن اہم ہوگا، گیند نئی ہے ٹرن ہوگی تو اس کو بیٹر کیلئے کھیلنا کرنا مشکل ہے۔

ای پیپر دی نیشن