لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہم اس اننگز میں مزید بہتر کرسکتے تھے، بابر اعظم اگر وکٹ پر رہتے تو 400 رنز ہوسکتے تھے۔کراچی ٹیسٹ کے پہلا روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پہلی اننگز میں بابر کا آﺅٹ ہونا پاکستان کےلئے اچھا نہیں تھا، اگر وہ وکٹ پر رہتے تو 400 رنز کرسکتے تھے، یہ ٹوٹل برا نہیں ہے،ہمیں اچھی باﺅلنگ کرنی ہے۔ انگلینڈ اپنے طریقے سے ہی کھیلے گا،ہمیں اچھی باﺅلنگ کرنی ہے، پچ وقت کے ساتھ مزید سلو ہوگی، مارک ووڈ شاٹ بال سے آﺅٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے بیٹرز مثبت سوچ کےساتھ کھیل رہے ہیں، اگر مثبت سوچ کے ساتھ وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسئلہ نہیں، رضوان جس گیند پر آﺅٹ ہوئے اس پر چھکا بھی لگ سکتا تھا، میں اور بیٹنگ کوچ بیٹرز کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اگر 200 رنز تک ان کو روک لیا تو ہمارا میچ میں اچھا موقع ہے، پاکستان کی زمین بہت زرخیز ہے ، فخر کی بات ہے کہ پاکستانی دوسرے ملکوں سے بھی کھیل رہے ہیں ، انگلینڈ کے ریحان احمد نے بہت اچھی باﺅلنگ کی، میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں۔
بابر اعظم آﺅٹ نہ ہوتے تو400رنز بناسکتے تھے : ثقلین مشتاق
Dec 18, 2022