لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان انٹربورڈ گولز والی بال چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہو گئی، آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپئن شپ کے فائنل میں لاہور بورڈ نے ڈی آئی خان بورڈ کو دو کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی۔تیسری پوزیشن کے میچ میں بنوں نے پشاور کو تین صفر سیٹ سے مات دیکر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ آرگنائزر شمسہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جس کا کیمپ لگا کر انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائےگا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مراس حبیب علی اور سیکرٹری لاہور بورڈ بشریٰ بی بی تھیں۔