مجھے ابھی کسی سپنر سے ملانا ناانصافی ہوگی: ریحان احمد


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر ریحان احمد نے کہا ہے کہ مجھے ابھی کسی بھی سپنر سے ملانا ناانصافی ہوگی۔ شین وارن اور مشتاق احمد پسندیدہ لیگ سپنرز ہیں۔ کوشش ہے کہ ان دونوں کی طرح کا سپنر بن سکوں، ابھی تو آج کے موقع کی خوشی ہی منارہا ہوں، سوچا نہیں کہ مستقبل میں کیا کیا اہداف رکھنے ہیں۔ کوشش اور خواہش یہی ہے کہ ایک اچھا کیریئر بناو¿ں، خوش قسمت ہوں کہ کم عمر میں ہی کرکٹ میں موقع مل گیا، بچپن میں والد کے ساتھ میچز دیکھنے جاتا تھا جہاں اس کھیل سے لگاو¿ ہوا۔میرے والد کےساتھ کوچ اینڈرو جیک مین نے مجھے بہت متاثر کیا، والد اور کوچ کی کوششوں سے مجھے اس کھیل سے محبت ہوئی۔ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین لیگ سپنر ہیں، اس وقت جتنے لیگ سپنرز کھیل رہے ہیں وہ بہت زبردست ہیں۔ مجھے ابھی کسی بھی سپنر سے ملانا ناانصافی ہوگی، امید ہے کہ میں مستقبل میں ایسا حاصل کروں کہ ان کے برابر سمجھا جاسکوں۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ میرا ڈیبیو ہو رہا ہے، پچ پر آیا تو احساس ہوا کہ واقعی میں کھیل رہا ہوں۔یہ دن میری زندگی کا سب سے بہترین دن ہے، ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد والد کا گلے لگانا کافی سپیشل موقع لمحہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن