برسبین ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آئوٹ


لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کائل ورینی 64 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، کپتان ڈین ایلگر 3 ، ساریل ایروی 10 ، راسی وان ڈر ڈوسن 5 ، تیمبا بووما 38 ، کھایا زونڈو صفر، مارکو جینسن 2 ، کاشیو مہاراج 2 ، اینرچ نوکیا صفر اور لنگی نگیڈی 3 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔مچل سٹارک اور نیتھن لائن نے تین، تین جبکہ پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لئے‘ٹریوس ہیڈ 78 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ڈیوڈ وارنر صفر، عثمان خواجہ 11 ، مارنس لابوشین 11، سٹیون سمتھ 36 اور سکاٹ بولینڈ ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔کاگیسو ربادا اور اینرچ نوکیا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن