فٹبال کے عالمی چیمپئن کا فیصلہ آج ‘ارجنٹائن ‘فرانس مد مقابل 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل آج ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ ارجنٹائن کےخلاف فائنل سے قبل فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فلو کی وجہ سے بیمار ہوگئے۔ فرانسیسی فٹبالر ڈیوٹ پامیکانو اور مڈفیلڈر ایڈرین ریبیوٹ نزلے کی وجہ سے مراکش کےخلاف سیمی فائنل نہیں کھیل سکے تھے جبکہ اب رافیل وران اور ابراہیما کوناٹے بھی بیمار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہ لیا۔فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کردی اور کہا کہ بیمار کھلاڑیوں نے خود کو ہوٹل کے کمروں میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ان کا علاج جاری ہے۔ٹیم ڈاکٹر کے مطابق قطر میں کھلاڑی ہر وقت ائر کنڈیشنڈ ماحول میں رہتے ہیںجس کی وجہ سے ان کو فلو ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...