لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلین اوپن چیمپئن رافیل نڈال نے اپنے دیرینہ کوچ فرانسس روئگ کو خیر باد کہہ دیا۔سپین سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے اپنے کو فرانسس روئگ، جو کہ 2004 ء سے ان کیساتھ ہیں، کو الودع کہہ دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں رافیل نڈال نے فرانسس روئگ کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رافیل نڈال نے 18 برس کی عمر میں جب پروفیشنل ٹینس کے آغاز کیا تو فرانسس ان کے کوچ بننے ، یہ فرانسس رونگ کی ٹرینگ کا ہی نتیجہ ہے کہ رافیل نڈال نے مختصر وقت میں کئی عالمی ریکارڈ توڑے اور ٹینس کی دنیا پر اپنا سکہ جمایا۔
واضح رہے کہ رافیل نڈال نے حال ہی میں ہسپانوی میلیا گروپ کے ساتھ ایک نئے ہوٹل برانڈ کے آغاز کا اعلان کیا، جس کیساتھ ہی انہوں نے فرانسس روئگ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔مذکورہ ہسپانوی میلیا گروپ کا اگلے 5برسوں میں دنیا بھر میں تقریباً 20 ہوٹل کھولنے کا منصوبہ ہے۔ ان ہوٹلز کی ملکیت مشترکہ طور پر رافیل نڈال اور ہسپانوی میلیا گروپ کی ہوگی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کون کتنے فیصد کے حصص کا مالک ہوگا۔ رافیل نڈال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوٹل چین میں ان کی شمولیت کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنا ٹینس کیریئر ختم کر رہے ہیں بلکہ تادیر کھیلتے رہیں گے۔
رافیل نڈال نے کوچ فرانسس روئگ کو خیر باد کہہ دیا
Dec 18, 2022