مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر ارکان کے دستخط کرالئے 

Dec 18, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے تحلیل کئے جانے سے قبل مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب اور سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے بھی انہیں اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے عدم اعتماد کی تحریک پر اپنے ارکان سے دستخط کروا لیے ہیں اور اعلی قیادت نے تحریک عدم اعتماد کی منظوری دے دی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب اسمبلی بچانے کی حکمت عملی تیارکی ہے، جس کے مطابق ایوان میں تین تحاریک عدم اعتماد جمع کروائی جائیں گی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعلی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر تینوں کے خلاف تحاریک عدم اعتماد لائی جائیں گی۔ ن لیگ کے مطابق ہم پلان اے، بی اور سی پر وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے مشاورتی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کا اختیار دے دیا۔

مزیدخبریں