چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی‘ سمری وزیراعظم کو ارسال‘ نجم سیٹھی مضبوط امیدوار


لاہور‘ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تبدیلی کا امکان، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیراعظم پاکستان شہبا ز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین کی تبدیلی کا قوی امکان ہے اور نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے مضبوط امیدوارہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نجم سیٹھی کو نیاچیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے نجم سیٹھی کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ 2014ء کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے۔ 2014ء کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعظم پی سی بی آئین 2014 ء کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...