آل پاکستان انٹربورڈ گرلز والی بال چیمپئن شپ لاہور بورڈ نے جیت لی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان انٹربورڈ گولز والی بال چیمپیئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہو گئی، آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپیئن شپ کے فائنل میں لاہور بورڈ نے ڈی آئی خان بورڈ کو دو کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی۔تیسری پوزیشن کے میچ میں بنوں نے پشاور کو تین صفر سیٹ سے مات دیکر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ آرگنائزر شمسہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جس کا کیمپ لگا کر انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائیگا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مراس حبیب علی اور سیکرٹری لاہور بورڈ بشریٰ بی بی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...