او جی ڈی سی ایل، تہذیب الاخلاق ٹرسٹ فروغ تعلیم کےلئے تعاون کرینگے


 اسلام آباد(خبر نگار )پاکستان کے تعلیمی نظام میں انقلاب برپا کرنے کے مقصد سے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے معاشروں کو تبدیل کرنے کے تصور کے ساتھ تعلیم کی سرپرستی کے لیے تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ سات سالہ پروگرام بنیادی طور پر صوبہ بلوچستان کے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) آپریشنل علاقوں میں 25 طلباءکو مفت تعلیم فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ طلباء لاہور میں تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے زیر انتظام سکولوں میں سے ایک سکول میں بارہویں جماعت تک اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔ تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے OGDCL کے ترجمان نے کہا، 'اس منصوبے کا مقصد OGDCL کے آپریشنل اور پسماندہ علاقوں کے مالی طور پر ضرورت مند طلباءکو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنانا ہے۔ 
OGDCL ملک کے مختلف حصوں میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ قومی ترقی کے لیے تربیت اور تعلیم ضروری ہے۔ یہ منصوبہ بلوچستان کے مستحق طلبا کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور اپنے لیے روشن مستقبل بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ او جی ڈی سی ایل نے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن