جمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے ، 2018ء کی سلیکشن کے با وجود ہم ایوانوں میں بیٹھے: اعظم تارڑ 


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی باتیں عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔ معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے، 2018ء کی سلیکشن کے باوجود ہم پارلیمنٹ میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، جمہوریت کے تسلسل سے معیشت ترقی کرتی ہے۔ پارلیمنٹ کے تسلسل سے سیاسی استحکام آتا ہے اور عوام کی ترقی کا عمل آگے بڑھتا ہے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی زلزلے اور آمرانہ آفٹرشاکس جاری رہیں تو معیشت مظبوط نہیں ہوتی۔ مہنگائی بے قابو ہو جاتی ہے، معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...