سیاسی محاذ آرائی سے نقصان عام آدمی کا ہورہا ،خواجہ رمیض حسن

Dec 18, 2022


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت انتہائی سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیک وقت اندرونی و بیرونی محاذوں پر ریاست ملکی دفاع اور استحکام کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے محاذ آرائی سے نقصان عام آدمی کا ہورہا ہے، لوگ فاقوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، قوت خرید بری طرح متاثر ہونے کی بنا پر تمام طبقات میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بحران کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے 
ملک اس وقت شدید معاشی دبا¶ کا شکار ہے، ریاستی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے معیشت میں استحکام انتہائی ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں