اسلام آباد (نامہ نگار )یو ایس ایڈ (USAID) کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (HESSA) نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے ڈیپارٹمنٹ چیئرز کے لیے سٹریٹجک پلاننگ پر دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ یہ تربیت 15 اعلیٰ تعلیمی اداروں (HEIs) کے کل 45 شعبہ جات کے سربراہوں کے لیے تین حصوں میں منعقد کی گئی جنہوں نے ملازمت کے مواقع بڑھانے کے لیے مارکیٹ سے جڑی تعلیم اور تحقیق کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے USAID اور HESSA کے پروجیکٹ میں معاونت کی ہے۔ ان تربیتوں کی میزبانی شراکت دار پاکستانی جامعات نے اپنے کیمپس میں کی۔ پہلے حصے کی میزبانی IBA کراچی نے کی جبکہ دوسرے اور تیسرے گروپ کا اجلاس NUST اسلام آباد میں ہوا۔
بین الاقوامی ماہرین پروفیسر مائیک باربر اور یوٹاہ یونیورسٹی کے پروفیسر سٹیسی ہاروڈ، یونیورسٹی آف الاباما سے پروفیسر ڈیلورس رابنسن اور نیواڈا یونیورسٹی کے پروفیسر سجاد احمد کی معاونت سے شرکا نے اپنے متعلقہ شعبوں کے لیے اسٹریٹجک پلان تیار کرنے کا طریقہ سیکھاےا، ہرگروپ کے شرکا نے کامیابی جانچنے کے لیے اہداف اور کارکردگی کے اشاریے تیار کرنے پر بھی کام کیا۔
پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں شعبہ جاتی سربراہان کےلئے ےو اےس اےڈ کی ورکشاپ
Dec 18, 2022