کراچی (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزید گریں گے۔پی پی آئی کے مطابق برطانوی خام تیل 2.17 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی بیرل 79 ڈالر پر آ گیاہے جبکہ امریکہ خام تیل 1.82 ڈالر سستا ہونے کے بعد 74 ڈالر فی بیرل ہو گیاہے۔ امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری ہے ، ڈاجونز 1.66 فیصد،ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 2.09 اور نیسڈیک 2.72 فیصد گر ا ہے۔