واشنگٹن (کامرس ڈیسک) مسلسل بڑھتی شرح سود اور کساد بازاری کا خدشہ ہونے کے سبب امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے روز اور دوسرے ہفتے شدید مندی کا رجحان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ہفتے ڈاو جونز میں ایک اعشاریہ چھ چھ فیصد، ایس اینڈ پی 2 اعشاریہ صفر نو اور نیسڈیک 2 اعشاریہ سات دو فیصد گرا۔امریکی معاشی ماہرین نے شرح سود مسلسل بڑھنے اور اگلے برس کے آخر تک قائم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔معاشی صورتحال خراب ہونے پر امریکی بینک گولڈ مین ساکس نے ہزاروں ملازمین برطرف اور بونس ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔