کراچی ( کامرس رپورٹر ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1لاکھ70ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا3050روپے مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا1لاکھ69ہزار650روپے سے بڑھ کر1لاکھ72ہزار700روپے کا ہو گیا اسی طرح2614روپے کے نمایاں اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ45ہزار448روپے سے برھ کر1لاکھ48ہزار62روپے پر جا پہنچی جبکہ زیر تبصرہ مدت میں عالمی بلین مارکیٹ میں1ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1794ڈالر سے گھٹ کر 1793ڈالر ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز عالمی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا11ڈالر مہنگا ہوا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا800روپے اور دس گرام سونا686روپے مہنگا ہو گیا۔