کراچی ( کامرس رپورٹر)توانائی کے شعبے کے فروغ کے لیے پر عزم ملک میں توانائی کی معروف کمپنی، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے امریکی پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے معیار کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کراتے ہوئے اپنے وسیع پورٹ فولیو میں ایک اور پروڈکٹ DEOMAX (ڈیو میکس) کا اضافہ کیا ہے جو ملک کا پہلا فُلی سنتھیٹک CK-4گریڈ کا ڈیزل انجن آئل ہے۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی پروڈکٹ ہونے کے ناطے، ڈیو میکس آئل کے طویل استعمال، انجن کے تحفظ میں اضافے اور کم اخراج کویقینی بناتا ہے۔پہلے سے دستیابCJ-4 کے تکنیکی طور پر جدید انجنوں کے تیزاور سخت آپریٹنگ نظام کے مقابلے میں ناکامی کے بڑھتے ہوئے خدشات نے ایک نئے، بہتر اور کم لاگت حل کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ عالمی سطح پر اپنے آغاز کے بعد سے CK-4انجن آئل پہلے سے ثابت شدہ پرفارمنس کا شاندار ریکارڈ رکھتا ہے جو اس کی پائیداری، بھروسے اوراقتصادی کارکردگی کی تصدیق کرتا ہے۔ CJ-4کے مقابلے میں CK-4آئل کی تبدیلی کے وقفے کو 60فیصد تک بڑھاتا ہے۔ پاکستان میں توانائی کے منظر نامے میں انقلاب برپا کرتے ہوئے، ڈیومیکس جدید اور نسبتاََپہلے کے ڈیزل انجنوں میں بہترین کارکردگی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ڈیومیکس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی نے کوالیفائی کرنے کے لیے سخت کارکردگی کے ٹیسٹ پاس کیے ہیں جہاں API CK-4، CJ-4، CI-4 Plus، CI-4 اور CH-4 آئلز تجویز کیے گئے تھے۔دنیا کے بہترین لبریکینٹ ایڈیٹیو کے ساتھ بنایا گیا ڈیومیکس ملک بھر میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے تمام ریٹیل فورکورٹس، ہائی اسٹریٹ لبریکینٹ مارکیٹوں اور پورے B2B شعبے میں دستیاب ہے۔بطورقومی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل اپنے آپریشنز کے ہر شعبے میں نئی اور جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں سب سے آگے رہی ہے کیونکہ یہ پاکستان میں ایندھن کے شعبہ میں جدید تجربات کو فروغ دینے کے عہد پر قائم ہے۔