قصور:شیراز احمد ‘ ماہم آصف ملک کی زیر صدارت   اوورسیز کمیٹی کا اجلاس 


قصور (نمائندہ نوائے وقت) چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی شیراز احمد خاں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ جس اسسٹنٹ کمشنر ز قصور نبیل احمد، پتوکی، خرم مختار بھنگو، ممبران کمیٹی رانا الماس لیاقت، جمال یوسف خاں، سمیت مختلف محکموں کے افسروں، درخواست گزاراوورسیز اور ا نکے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے دی گئی 15 درخواستوں کی سماعت ہوئی جن میں 2 درخواستوں کو حل کر دیا گیا جبکہ 13 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے جو جلد نمٹا دی جائینگی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ میٹنگ میں اوورسیز درخواست دہندگان کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن