لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ڈکیتی اور پیچھا کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میںدو ملزمان حسین رضا اور محمد رضوان کو مجموعی طور پر 35‘35 سال قید کی سزا سنا دی، ڈکیتی پولیس مقابلہ‘کانسٹیبل کو زخمی کرنے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت الگ الگ قید سنائی گئی ہے،ملزمان کیخلاف 2021 مین تھانہ صدر شاہ کوٹ ننکانہ میں مقدمہ درج ہوا، ملزمان نے ڈکیتی کے بعد پیچھے کرنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد زخمی ہوا، عدالت نے ملزمان پر مجموعی طور تین تین لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔