موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا ہوگا:سی ٹی او


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے ہیلمنٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران اےک مہےنے مےں اےک لاکھ 20 ہزار موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کردئیے۔ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 8 لاکھ 54 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ہیلمٹ مہم ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی آئی،شہریوں کی بڑی تعداد نے ہیلمٹ پہننا شروع کردئیے جوکہ خوش آئند ہے۔ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کا حکم دےاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی موٹرسائیکلسٹ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے نظر نہ آئے۔روڈ پر آنا ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن