تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی: شیری رحمان

Dec 18, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج کل عمران خان دعوی کر ر ہے ہیں کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا جبکہ آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی،ان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں23 ویں نمبر پر چلا گیا پھر بھی عمران خان اپنی حکومت کی کرپشن کا دفاع کرتے رہے اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کرپشن سکینڈلز کی طویل فہرست موجود ہے، یہ خود بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہوئے۔شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان سابق آرمی چیف پر مسلسل الزام تراشی جبکہ اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں اپنے ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں، ذاتی سیاسی مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے ہی ارکان کا سیاسی مستقبل دائو پر لگایا ہوا ہے
شیری رحمان

مزیدخبریں