مردان (نامہ نگار )تھانہ پار ہوتی پولیس نے تہرے قتل کیس میں مطلوب ملزم کو78گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا، مبینہ ملزم سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمدکرلی 11دسمبر کو علاقہ تھانہ پار ہوتی کے علاقہ موسم کورونہ میں مستورات کے تنازعے پر تین افراد کی قتل کا اندوہناک واقعہ رونما ہوا تھا جس کی رپورٹ مجروح محمد رفیق ولد محمد صادق کی مدعیت میں درج کرائی گئی تھی واقعہ کا آر پی اوو مردان ریجن اور ڈی پی او مردان نے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم/ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم کی نگرانی اور ایس ایچ او پار ہوتی گوہر خان، تفتیشی افسرسردار حسین معہ پولیس پارٹی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے واردات میں ملوث ملزم حضرت سید ولد شاہ سید سکنہ جبران ٹان کینال روڈ تک رسائی حاصل کرکے تقریبا 78گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیااس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن ثنا ء اللہ خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول معہ کارتوس اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کوبرآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم نے مستورات کے تنازعے پر تین افراد جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے کو پستول سے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزم گرفتار