سوات (نامہ نگار)سوات کی تحصیل کبل میںاصلاحی کمیٹی کانجو کی کوششوں سے منشیات فروشوں نے تائب ہوکر آئندہ کیلئے مکروہ دھندہ سے کنارہ کرنے کا اعلان، اس حوالے سے اصلاحی فلاحی کمیٹی کانجو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ عمائدین علاقہ اور پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔
، حدود پولیس کانجو سے تعلق رکھنے والے افرادضیاء الرحمن، ملک زادہ،رحمت علی ساکنان کانجو ، سردار علی ، غنی رحمن آف ڈھیرئی، فہد خان آف بانڈئی اورگوہر رحمن آف برہ بانڈئی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاکر آئندہ کیلئے منشیات فروشی کے دھندے سے تائب ہوگئے اور کہا کہ ہم آئندہ کیلئے پرامن شہری کے طور پر زندگی گزاریں گے، اراکین کمیٹی اور عمائدین علاقہ ہمارے تمام افعال وکردار پر کڑی نظر رکھیں گے اور اگر ہم میں سے کوئی بھی آئندہ کیلئے اس مکروہ فعل میں ملوث پایاگیا تو اصلاحی کمیٹی کانجو، عمائدین علاقہ اور تھانہ کانجو کو مکمل اختیار ہوگاکہ وہ ہمارے اوپر جرمانہ و سزا یا دونوں کا تعین کر سکیںگے تاہم انہوں نے درخواست کی کہ تھانہ کانجو میں ان کے خلاف جو بھی دفعات درج ہیں ان کو ختم کردیا جائے۔تقریب کے اختتام پر تائب ہونے والے افراد کی استقامت اور معاشرے کے مکمل امن وامان کیلئے دعا کی گئی۔
تائب کا اعلان