پاکستان کا قیام آبا و¿اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے، اسلم فاروقی 


کراچی(نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادیں جنہیں عرف عام میں اردو اسپیکنگ اور مہاجر کہا جاتا ہے درحقیقت یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادیں ایک الگ قوم ہیں اور ان کی ثقافت بھی ملک میں بسنے والی دوسری قوموں سے مختلف ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کو 
تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے حالانکہ پاکستان کا قیام ہمارے آبا اجداد کے ووٹوں اور قربانیوں کا ثمر ہے اگر بر صغیر میں پاکستان کے قیام کے سلسلے میں ہونے والے ریفرنڈم میں ہمارے آبا اجداد پاکستان کے قیام کے حق میں ووٹ نہ ڈالتے تو پاکستان کا قیام ناممکن تھا حتی کہ بھارت میں آج بھی پاکستان کے قیام کے حق میں ووٹ ڈالنے کی سزا مسلمانوں کی تیسری و چھوتھی نسل بھگت رہی ہے جبکہ یہاں ہم اپنے ہی آبا اجداد کے بنائے ہوئے ملک میں بیگانہ بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹان سیکٹر ساڑھے گیارہ میں محب قوم کے نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ محب قوم یعنی محب وطن قوم بانیان پاکستان کی اولادوں کا ایسا تعارف ہے جس کو کسی بھی فارم کے قومیت کے خانے میں لکھا جاسکتا ہے اور تعارف وہ ہی ہوتا ہے جسے لکھا بھی جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن