نواب شاہ (بیورو رپورٹ )قائد عوام یونیورسٹی اف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 12واں کانووکیشن یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے پرو چانسلر و صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاءعباس شاہ رضوی نے مہمان خصوصی کے طور پر کی ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ضیاءعباس شاہ رضوی نے کہا کہ یونیورسٹی سے پاس آ¶ٹ ہونے والے طلباءو طالبات میں ڈگریاں تقسیم کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے کی یہ طلباءو طالبات اپنے شعبوں کے بہترین افسران بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ معیاری ٹیکنیکل تعلیم سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے جس کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور دوسری تعلیم دینے کے لیے یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی ادارے قائم کئے جارہے ہیں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آج اتنے طلباءو طالبات کو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی، ماسٹرز، بیچلرز کی ڈگریاں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اسپیشل گرانٹ کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو گذارش کرونگا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے کہا کہ یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت لاڑکانہ کیمپس کی 16 شعبوں کے طلباءو طالبات میں انجنئیرنگ، سائنس، کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعلیم دی جارہی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر سید ضیاءعباس شاہ رضوی اور وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے سال 2017 اور 2018 بیچ کے 357 طلباءو طالبات کو انجنئیرنگ، پی ایچ ڈی، بیچلرز سمیت دیگر شعبوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں میڈل اور ڈگریاں تقسیم کی جن میں 11 طلباءکو ماسٹرز و پی ایچ ڈی، اور 346 طلباءو طالبات میں بیچلرز کی ڈگریاں شامل ہیں کانووکیشن میں یونیورسٹی کے سابق و موجودہ پروفیسرز، سیاسی و سماجی رہنما¶ں، طلباءو طالبات اور انکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قائد عوام یونیورسٹی