پی اے سی سی کا سی ایس ایس انگلش مضمون نویسی کےلئے لیکچر پرو گرام 

Dec 18, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام وسیع و عریض آڈیٹوریم میں طلباءکے لئے(مفت سی ایس ایس انگلش مضمون نویسی کی آگاہی کلاس ) کا اہتمام کیا گیا،جس میں طلبہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔پاکستان امریکن کلچرل کی ہیڈ میڈم سعدیہ سید وسینئر ٹیچر اسسٹنٹ پروفیسر تصور علی،سینئر ٹیچر طحہ و سینئر ٹیچر انسپکٹر سعید احمد خان (ریڈر ٹو ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج )و طلباءنے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کا شاندار استقبال کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد قومی ترانے کی دھن پر تقریب میں موجود شرکاء احتراماً کھڑے ہوگئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل سید پیر محمد شاہ حیدرآباد رینج تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر انہوں نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے امتحان میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ انگلش مضمون نویسی، حالات حاضرہ سمیت تمام منتخب شدہ،مضامین کا بھرپور مطالعہ کرکے اس پر مکمل عبور حاصل کیا جائے۔انہوں نے مطالعے کی اہمیئت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ CSS سمیت دیگر مقابلے کے امتحانات میں مطالعے کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،اس ضمن میں درست سمت میں تیاری و مقابلے کے امتحانات میں کامیاب افراد کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے۔ تقریب سے اسسٹنٹ پروفیسر تصور علی نے خطاب کیا ۔آخر میں میڈم OIC سعدیہ سید نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو پھولوں کا گلدستہ و یادگاری شیلڈ پیش کی ۔
پی اے سی سی 

مزیدخبریں