میرپور ماتھیلو (نامہ نگار ) ایف ایف سی انتظامیہ کا بہترین قدم حالیہ بارشوں میں ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد ہزاروں خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے بعد متاثرین کو گھر تعمیر کروا کر دینے کا سلسلہ شروع ،فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے بریگیڈیئر محمد سلیم چیمہ نے ربن کاٹ کر تعمیراتی کام کا افتتاح کیا، علاقہ مکینوں کی جانب سے ایف ایف سی انتظامیہ کے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کرنل شجاعت منہاس کرنل شکیل چٹھہ پی آر او امان اللہ شر اور احمد علی سومرو کا شاندار استقبال کیا۔ ایف ایف سی انتظامیہ کے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد ہزاروں خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گہروں کی تعمیرات کا مرحلہ شروع کر کے ہم سب کے دلوں کو جیت لیا ہے۔فی گھر کی تعمیر میں دس سے بارہ لاکھ روپے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے چھوٹ بڑے شہروں میں ہزاروں خاندانوں کو رلیف فراہم کرنے کے بعد ایف ایف سی انتظامیہ نے تباہ ہونے والے گہروں کی تعمیرات کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ایف ایف سی انتظامیہ کے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کرنل شجاعت منہاس کرنل شکیل چٹھہ پی آر او امان اللہ شر اور احمد علی سومرو نے ایف ایف سی کے قریب مسو واہ و کوری کوہ بس اسٹاپ والے علاقے میں متاثرین واجد علی ، محمد شریف ، علی اکبر، ساجد حسین، سلیم ولد دانش محمد سلیم ولد گل محمد، محمد اسلم اور قربان علی کے تعمیر ہونے والے گھروں کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ایف ایف سی انتظامیہ کے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کرنل شجاعت منہاس کرنل شکیل چٹھہ ، پی آر او امان اللہ شر اور احمد علی سومرو کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم ایف ایف سی انتظامیہ کے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد ہزاروں خاندانوں کو راشن ،ٹینٹ ،تقسیم کرنے کے بعد اب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کام کا عمل شروع کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کی کاوشوں کی ہم دل سے تعریف کرتے ہیں ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایف ایف سی انتظامیہ کے بریگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد دن رات ایک کر کے ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے ہزاروں خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میری کوشش تھی کہ جلد جلد سے جلد مستحق متاثرین کو گھر تعمیر کروا کر دیئے جائیں ،کیونکہ انسان ذات کی خدمت کرنا ایک بہت ہی افضل عمل ہے جس کا اب فوجی فرٹیلائزر کے ہیڈ کوارٹر کی ہدایات پر باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ،فی گھر کی تعمیر میں دس سے بارہ لاکھ روپے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔
سیلاب متاثرین