تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ، بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،غلام قادر چانڈیو


نواب شاہ (نامہ نگار/بیورو رپورٹ)محکمہ اسکول ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پڑھے گی سندھ تو بڑھے گی سندھ کے عنوان سے ایک آگاہی سیمینار ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم ہال میں منعقد کیا گیا جس میں رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو اور ریفارم سپورٹ یونٹ اسکول ایجوکیشن کے چیف پروگرام مینیجر جنید حمید سموں نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، چیف پروگرام مینیجر جنید حمید سموں اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایات پر صوبے میں 5 سال سے 16 سال تک عمر کے اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخلے کے لئے پڑھے گی سندھ تو بڑھے گی سندھ کے تحت داخلہ مہم شروع کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے جبکہ طالبات کی مالی معاونت کے لیے ان کو وظیفے کی رقم بھی دی جارہی ہے اس موقع پر ڈی جی پائیٹ ظہیر عباس چانگ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری عبدالفتاح ڈاہری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خالدہ عمر آرائیں، ریجنل مینیجر سندھ ایجوکیشن فا¶نڈیشن امام بخش آریسر،قمر النساءدھامراہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم جاوید احمد انڑ، غلام مجتبیٰ سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ اور طلباءنے بڑی تعداد میں شرکت کی اس سے قبل ریفارم سپورٹ یونٹ اسکول ایجوکیشن کے چیف پروگرام مینیجر جنید حمید سموں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالفتاح ڈاہری کی قیادت میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی ریلی کے شرکاءکی جانب سے پڑھے گی سندھ تو بڑھے گی سندھ کے نعرے بھی لگائے گئے ریلی میں انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔
غلام قادر چانڈیو

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...