پی پی 216 کے پانچ کالجز کو پوسٹ گریجوایٹ کا درجہ دیدیا گیا: ندیم قریشی


ملتان( سپیشل رپورٹر )رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی کی فروغ تعلیم کے لئے کاوشیں رنگ لے ائیں، علمدار کالج سمیت پی پی 216 کے 5 کالجز کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دے دیا گیا جن میں طلبا اور طالبات کو بی ایس کورس کرایا جائے گا جو ایم اے کے برابر ہے اس حوالے سے گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ندیم قریشی نے علمدار کالج میں اصافی کمروں کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر ندیم قریشی نے طلبا پر زور دیا کہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ندیم قریشی نے کہا کہ گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج، سول لائن کالج‘فاطمہ جناح گرلز کالج‘سول ڈیفنس کالج اور چونگی نمبر 14 کو پوسٹ گریجوایٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ ندیم قریشی نے کہا کہ اقبال سیکنڈری گرلز سکول اور کڑی جمنداں سکول کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ تقریب میں سیکرٹری ملتان بورڈ خرم شہزاد قریشی پرنسپل ولایت حسین اسلامیہ کالج شیخ اعجاز ڈائریکڑ تعلقات عامہ سجاد جہانیہ سلمان مبارک‘ راو¿ عبدالقیوم شاہین‘ رکن الدین ندیم حامدی‘پروفیسر ڈاکڑ محمد امین‘ شوکت علوی‘ڈاکڑ مبشر رضا‘راو¿ عدنان محبوب عالم بھٹی‘پرنسپل ایمرسن کالج کے علاوہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن