سٹیج ڈرامہ میں اداکاری کی جگہ ڈانس نے لے لی :نسیم وکی


ملتان ( وقائع نگار خصوصی ) معروف سٹیج اداکار نسیم وکی، صابر پیا، ندیم ننھا نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ تھیٹر سے بالکل ہٹ گئی ہے جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے معاشرے کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ معاشرے میں جھوٹ اور منافقت سرائیت کرچکی ہے سکرپٹ لکھنے والے رائٹرزکو اخلاقیات کا مکمل علم ضروری ہے کیونکہ ریہرسل کے خاتمے پر سٹیج ڈرامہ میں اداکاری کی جگہ ڈانس نے لے لی ۔ طارق ٹیڈی انتہائی ملنسار خوش مزاج اداکار تھے جن کی وفات پر شدید دکھ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا نسیم وکی نے مزید کہا کہ عرصہ دراز کے بعد بڑی ٹیم کے ساتھ ڈرامہ پیش کر رہے ہیں جو ایک بہترین موضوع پر تیار کیا گیا ہے ڈرامے میں اصلاحی پہلوو¿ں کو اجاگر کرنے پر شائقین نے خوب داد دی۔

ای پیپر دی نیشن