تعلیم کامقصدطلباکو حالات سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے: اقبال چوہدری

Dec 18, 2022


میلسی (نامہ نگار)آنے والا دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے ہمیں اپنے طلباءکو جدید دور کے مطابق تعلیم و تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے طلباءکو رٹہ سسٹم سے دور رکھنے کیلئے ان کو جدید تعلیمی خطوط پر استوار کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار سی ای او گلگشت کیمپس دی ایجوکیٹرز سکول و کالجز محمد اقبال چوہدری نے کلسٹر سسٹم کے تحت دی ایجوکیٹرز سکول میلسی کیمپس میں منعقدہ سیمینار سے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کامطلب رویوں میں مثبت تبدیلی ہے اور آنے والے وقت حالات معاملات سے نمٹنے کیلئے طلباءاور طالبات کو تیار کرنا ہے ان مثبت ذہنی آبیاری کو اپنا شعار بنا لیں گلگشت کیمپس آف دی ایجوکیٹرز سکولز کالجز کے پورے پاکستان میں تربیت یافتہ اساتذہ اور منیجمنٹ سٹاف تندہی سے نسل نو کی آبیاری میںمصروف عمل ہے سیمینار میں وہاڑی سے اللہ دتہ لڈن سے چوہدری رضوان نواب خیر پور ٹامیوالی سے چوہدری محمد بلال کرم پور سے محمد جاوید دوکوٹہ سے کبیر خان لنگاہ اور متروک سے طاہر عباس خان لنگاہ نے شرکت کی جبکہ میزبانی نویدالحسن قطبی نے کی۔

مزیدخبریں