کبیروالا( نمائندہ نوا ئے وقت) حکومت عوام کے جان و مال عزت نفس کوتحفظ دینے میں ناکام رہی، اعظم سواتی پر حکومتی سرپرستی میں جھوٹے مقدمات کا بنایاجانا بنیادی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، اسمبلیاں کی تحلیل کا فیصلہ دانشمندانہ، قومی خزانہ خالی ،ملک عملاً ڈیفالٹ کر چکا، توشہ خانہ خریداری قانونی ،حکومت عمران خان کو زبردستی چور بنانے پرتلی ہوئی ہے، بحرانوں سے نکلنے کے لئے فوری انتخاب ہی واحد حل ہیں۔ان خیالا ت کا اظہاررکن پنجاب اسمبلی، سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز سید گروپ کے راہنماﺅں راﺅ آصف علی سعیدی پھلاوالے، کیپٹن صفدر سیال سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ بارہ رکنی ٹولہ عمران خان کا راستہ روکنے کے لئے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈہ استعمال کررہا ہے مگر وہ انہیں عوام سے دور کرنے میں مکمل طو ر پر ناکام رہا۔
توشہ خانہ خریداری قانونی‘ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ دانشمندانہ‘ خاورشاہ
Dec 18, 2022