کراچی(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمی کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیہ عظمی کراچی کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے اعلان کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جا سکتی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 14دسمبر کو بلدیہ عظمی نے چار افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کی، ٹرانسفر ہونے والوں میں 19گریڈ کے تین اور 18گریڈ کا ایک افسر شامل ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چاروں افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ خلاف ضابطہ قرار دی جاتی ہے، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے تک ٹرانسفر پوسٹنگ روکی جائے۔
الیکشن کمیشن روک دیا
الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمی کراچی کواٹرانسفر ہوسٹنگ سے راک دیا
Dec 18, 2022