کراچی اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے کی چھالیہ ضبط

Dec 18, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی میں 6کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل کیا جانے والا سامان ضبط کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس انسداد اسمگلنگ ٹیم کراچی نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6کروڑ 40لاکھ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑلیا۔ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ موچکو کے علاقے میں کراچی داخل ہونے والے ڈمپر کو روکا گیا، ڈمپر میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مضر چھالیہ ضبط کی گئی، ضبط شدہ چھالیہ اور گاڑی کی مالیت تقریبا 2کروڑ روپے ہے۔ترجمان کے مطابق سپر ہائی وے اور گھگھرپھاٹک پر بھی مختلف گاڑیوں کو روکا گیا، دونوں گاڑیوں سے مضر صحت چھالیہ اور گٹکا برآمد ہوا، ضبط کی گئی گاڑیوں اور سامان کی مالیت 1کروڑ 40لاکھ روپے ہے۔دیگر کارروائیوں میں مختلف اسمگل کیے جانے والے ٹرک، ڈیزل، سگریٹ، گٹکا، غیر ملکی ٹائر، کپڑے، دودھ اور کھانے کی اشیا پکڑی گئیں۔ ضبط شدہ سامان کی کل مالیت 6کروڑ 40لاکھ روپے ہے۔
چھالیہ ضبط

مزیدخبریں