قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ،لوگ ان سے دل وجان سے محبت کرتے ہیں۔وہ پاکستان کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کے چاہنے والے پاکستان کے ہر کونے کونے میں موجود ہیں کیونکہ اپنی عوامی خدمات کی بدولت وہ آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں کے نمائندہ خصوصی نوائے وقت ‘‘حسیب پندھیر’’سے دوران گفتگو کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران نیازی تاریخیں اور دھمکیاں دینے کے بجائے اسمبلیاں توڑنے میں جلدی کریں۔ ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں بہت جلد ان بحرانوں پر قابو پا کر ملک کودوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں: مدثر قیوم ناہرا
Dec 18, 2022