راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں صدر علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی تجارتی صنعتی شعبہ جام ہو گیا عمران خان کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 250 روپے کا ڈالر نایاب آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو گیا آج عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی فائنل تاریخ دے گا سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے تو غریب کیلئے ریلیف کی نیاز بٹتی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 560 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ عمران خان کریں گے دونوں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کا اختیار دے دیا ہے جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے گا وزیر پٹرولیئم اور وزیر خارجہ روسی تیل پہ آمنے سامنے ہیں مفتاح اور ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔
شیخ رشید