ملتان( نمائندہ خصوصی) سابق وزیر مملکت برائے سیاسی امور وزیراعظم پاکستان ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان کے شہریوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا پختہ عزم ہے سیوریج منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد سڑکوں کی بحالی اور ان کی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا تھا امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا لوٹ مار ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ملتان کے سب سے بڑے سیوریج کے مسئلے کو حل کر دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد انتخابات ہونے والے ہیں آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت ،بنیادی سروسز کی فراہمی اور عملی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹی بی ہسپتال روڈ کی تعمیر کا افتتاح اور منظور آباد میٹرو روڈ،حاجی بوٹا والی گلی میں سیوریج منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان, منیجنگ ڈائریکٹر واسا جواد کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز حافظ محمد وقاص،رائے محمد ساجد سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی قبل ازیں ایم ڈی واسا جواد کلیم نے بریفنگ دی
عامر ڈوگر