وہاڑی(طارق سعید سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی بار بار تاریخ دینا بلیک میلنگ کی سیاست ہی نہیں ان کی اندرونی خلفشار اور پارٹی پر گرفت نہ ہونے کا کھلا اظہار ہے یہ بات انہوں نے نوائے وقت سے کی انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے لانچر اب پچھتا رہے ہیں اس نے اپنے 4سالہ دور حکومت میں نہ صرف ملکی معیشت کا جنازہ نکالا بلکہ پاکستان کو دوست ممالک کی حمایت سے محروم کر دیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو بیک گیئر میں ڈال کر ملک و قوم دشمنی کا ثبوت دیا اب وفاقی حکومت ملک کو داخلی و خارجی اور معاشی طور پر ٹریک پر لانے کی جو کوشش کر رہی ہے وہ ایک تاریخی اقدام ہے لیکن عمران خان وفاقی حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیاسی عدم استحکام کا ماحول رکھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان دباؤ کا شکار رہے اور حکومت کچھ ڈلیور نہ کر سکے اسمبلی توڑنے کی بار بار تاریخ دینا ایک ڈرامہ ک ے سوا کچھ نہیں یہ صرف ملک کے ساتھ دشمنی کا کھیل ہے۔
ثاقب خورشید