میلسی(نمائندہ نوائے وقت، تحصیل رپورٹر)ایم این اے محمد اورنگزیب کھچی اور سابق صوبائی وزیر محمد جہانزیب کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع لودھراں اور ضلع وہاڑی کی اہم ترین شاہراہ میلسی کہروڑ پکا روڈ کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی اور یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاہ آڑی والا کے قریب سڑک کی تعمیر کے آغاز کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور اقتدار کے دوران حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 8 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں منظور کرائے اور اکثر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں سیاسی مخالفین کو چیلج کرتے ہیں کہ وہ اپنے گذشتہ تین ادوار کا موازنہ ہمارے چار سالہ دور سے کر لیں پھر بھی ہماری کارکردگی ان سے بہتر ہو گی ہم نے میلسی شہر سمیت تمام بڑے قصبات اور دیہات کو یکساں بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے ہیں جس سے علاقے میں پہلی بار یکساں ترقی ممکن ہوئی ہے قبل ازیں ایس ڈی او ہائی وے محمد زاہد سعید اور سب انجئنیر اظہر ثقلین نے اراکین اسمبلی کو موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے منصوبے کیلئے 999 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور 15.6 کلومیٹر 24 فٹ چوڑی کارپٹ سڑک اڈہ آڑی والا تا میلسی پھاٹک تک 12 ماہ میں مکمل ہوگی اس موقع پر ایم این اے اور ایم پی اے نے سنگ بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب میں میاں محمد عاصم آرائیں، عبداللہ خان ملیئزئی، میاں منان عاشق جھنڈیر ایڈووکیٹ، رانا دلاور خان ایڈووکیٹ، سید اقبال شاہ، سید شیراز حسین کاظمی، تحصیل صدر پی ٹی آئی وسیم احمد شیخ، کریم خان خروٹی، میاں ساجد حسین بھٹہ، مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ، محمد جاوید خان جوئیہ، مبشر حسین گردیزی، میاں شہزاد آرائیں، احمد خان کھچی، میاں ہارون جھنڈیر، ڈی ایس پی ملک اعجاز حسین، محمد اقبال چوہان، چوہدری عبد الوہاب، ابرار احمد انصاری، چوہدری نورالامین، ماجد رشید مونی، ملک محمد کاشف، ملک سجاد حسین زرگر، حاجی بشیر احمد، ملک عامر سلیم ممرا، سید تصورحسین بخاری، محمد ظفر عمران، ارشاد علی طاہر، ملک فیصل، اکبر نورانی سمیت دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اورنگزیب کھچی
میلسی کہروڑ پکا روڈ کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری ، اورنگزیب کھچی
Dec 18, 2022