اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پیچھا کریں گے.عوام کی عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے خود یا الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈریہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیار ہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔
امید ہے نون لیگ اب انتخابات سے بھاگنے کیلئے خود یا اپنی سبسڈری الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی، ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے نون لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے ، ان کا پیچھا کیا جائیگا، جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیار ہے اس حق کو تسلیم کیا جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 18, 2022