کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ آدھی مہمان کرکٹ ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کے 304 رنز پر آل آؤٹ کے جواب میں انگلش کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صرف 1 کے مجموعی اسکور پر اوپنر زیک کراؤلی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔زیک کراؤلی کو قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ بین ڈکٹ بھی 58 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ انگلینڈ کی تیسری وکٹ بھی 58 کے اسکور پر گری جب جو روٹ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔جو روٹ کو نعمان علی کی گیند پر آغا سلمان نے کیچ آؤٹ کردیا۔ انگلینڈ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اولی پوپ تھے جو 98 کے مجموعی اسکور پرابرار احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اولی پوپ نے 64 گیندوں پر 51رنز بنائے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے 5ویں انگلش کھلاڑی تھے جن کو پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے رن آؤٹ کردیا۔انگلینڈ نے پہلی اننگز کے 48 اوورز میں 5وکٹس کے نقصان پر 194 رنز اسکور کر لیے .تاہم پاکستان ٹیم کے 304 رنز کے مقابلے میں مہمان ٹیم کو 110 رنز کے فرق کا سامنا ہے۔