توبہ کی فضیلت اور ثواب

اللہ تعالی توبہ کا حکم دیتے ہوئے فرماتا ہے :ــ’’ اور رجوع کرو اللہ تعالی کی طرف سب کے سب اے ایمان والو!تا کہ تم (دونوں جہانوں میں )با مراد ہو جائو ۔ ‘‘ ( سورۃ النور ) 
حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جو سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے تو بہ کر لیتا ہے اس کی توبہ قبول ہو جاتی ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ندامت توبہ ہے ‘‘۔ 
نبی مکرم ﷺ نے فرمایا: لوگوں کی راہ گزر پر نہ بیٹھا کرو ۔ ممکن ہے کوئی وہاں بیٹھ جائے ہر گزرنے والے پر مسکرائے ۔ جو عورت گزرے اسے نازیبا باتیں کہے ۔ وہ اس وقت تک وہاں سے نہ ہٹے گا جب تک اس پر دوزخ واجب نہ ہو جائے گی ۔ سوائے اس کے کہ وہ توبہ کر لے ۔ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : میں ہر روز توبہ اور استغفار کرتا ہو ں ۔ 
آپ ﷺ نے فرمایا : گناہوں سے توبہ کرنے والے کے گناہ فراموش کر دیے جاتے ہیں ۔ اس کے ہاتھ پائوں اور اس جگہ سے نشانات مٹا دیے جاتے ہیں جہاں اس سے خطا ئیں ہوئیں تھیں ۔ حتی کہ جب وہ دیدار الہی سے مشرف ہوتا ہے اس کے خلاف کوئی گواہ نہیں ہو تا ۔
 آقا کریم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالی انسانو ں کی توبہ روح حلق تک پہنچنے اور غرغرہ پیدا ہونے سے پہلے تک قبول فرما لیتا ہے ۔ حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے : اللہ تبارک وتعالی کا دست کرم بڑا وسیع ہے جو ہر شب گناہ کر کے ہر شب توبہ کرے وہ اس کی توبہ کو بھی قبول فرماتا ہے ۔ جو رات گناہ کر کے دن کے وقت توبہ کرے اللہ تعالی اس کی بھی توبہ قبول فرماتا ہے ۔ حتی کہ آفتاب مغرب ظہور پذیر ہوجائے ۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا فرمان ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : توبہ کیا کرو میں ہر روز سو بار توبہ کرتا ہو ں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کوئی شخص ایسا نہیں جو گناہ گار نہ ہو مگر بہترین گناہ گار توبہ کر لینے والے ہیں ۔  آپ ﷺ نے مزید فرمایا : گناہ سے توبہ یہ ہے کہ تو دوبارہ اس کی طرف لوٹ کر نہ آئے ۔
 ام المئومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا روایت کرتی ہیں حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : کوئی بند ہ ایسا نہیں جو گناہ کے بعد نادم نہ ہو مگر یہ کہ اللہ تعالی اسے مغفرت طلب کرنے سے پہلے ہی بخش دیتا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : پیر اور جمعرات کے روز انسان کے اعمال پیش کیے جاتے ہیں ۔ جس نے توبہ کی ہو اس کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے ۔ جس نے مغفرت طلب کی ہو اسے معاف کر دیا جاتا ہے جس کے دل میں کینہ ہو اسے ویسے ہی چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...